پاکستان اور افغانستان آج سرحد پر نہیں گراؤنڈ میں ٹکرائیں گے

Oct 14, 2025 | 18:17:PM
پاکستان اور افغانستان آج سرحد پر نہیں گراؤنڈ میں ٹکرائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاک اور افغان  سرحدی تصادم کے بعد آج  کویت کی خوبصورت فٹبال گراونڈ میں پاکستان اور  افغانستان کی قومی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

گرین شرٹس  ٹیم آج ایشین کپ کوالیفائرز 2027 سعودی عرب کےلئے افغانستان کی قومی فٹبال ٹیم کا سامنا کریگی۔دونوں قومی فٹبال (ساکر) ٹیموں کے درمیان مقابلہ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہو گا۔پاکستان اور افغانستان کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کویت کے الصباح السالم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔مقابلے کی میزبانی افغانستان کی ٹیم کر رہی ہے۔گرین شرٹس کپتان عبداللہ اقبال کی قیادت میں افغان ٹیم کا سامنا کریں گی۔یہ مقابلہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز 2027 کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہے۔ایشین کپ کوالیفائرز 2027 سعودی عرب کا پہلا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان صفر صفر سے برابر رہا تھا،یہ میچ پاکستان کے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا۔
 گزشتہ دنوں ہونیوالی پاکستان  اور افغانستان کے درمیان ہونیوالی سرحدی جھڑپوں کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان اور افغانستان کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے۔پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ مقابلوں کی طرح فٹبال میدان میں بھی ناخوشگوار سرگرمیوں کو بعید از قیاس قرار نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:گھانا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائی کرلیا