سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ

Oct 14, 2025 | 19:17:PM
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف پہلا گول کر دیا گیا۔ پاکستان کے حنان شاہد نے ٹیم کو برتری دلائی۔

واضح رہے گزشہ ماہ ہونےو الے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور افغانستان آج سرحد پر نہیں گراؤنڈ میں ٹکرائیں گے