پولیس کا سعد رضوی کےگھر چھاپہ ،قیمتی سامان اور11کروڑ روپے برآمد

Oct 14, 2025 | 18:44:PM
پولیس کا سعد رضوی کےگھر چھاپہ ،قیمتی سامان اور11کروڑ روپے برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد  رضوی کےگھر  پر  چھاپے کے دوران  برآمد  ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔

پولیس کے مطابق سعد رضوی کےگھر سے چھاپےکے دوران  ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز  اور دیگر قیتمی  سامان برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق  چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے،سعد رضوی کےگھر سے11کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کےگھر سے  برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ برآمد غیرملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

پنجاب  پولیس کے مطابق  سعد رضوی کےگھر سے 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات کی تاریخوں میں ردو بدل