جاوید لطیف کی دہشتگردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

Oct 14, 2022 | 12:42:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی
کیپشن: میاں جاوید لطیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشتگردی کے مقدمے میں 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حفاظتی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے جاوید لطیف کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ لیگی رہنما جاوید لطیف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔