انٹرمیڈیٹ پارٹ نتائج ٹو نتائج کا اعلان: ملتان کے طلبہ چھا گئے، درجنوں بچوں نے پورے نمبر لیکر بورڈ حکام کو حیران کردیا

Oct 14, 2021 | 19:01:PM
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو، نتائج کا اعلان، درجنوں طلبا و طالبات، پورے نمبر
کیپشن: ملتان بورڈ، فائل فوٹو

(24 نیوز)ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا،جس میں درجنوں طلبا و طالبات نے پورے نمبر لے کر بورڈ حکام کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا،انٹرمیڈیٹ امتحان میں 82 ہزار870 طلباو طالبات نے حصہ لیا،ملتان ڈویژن میں کامیابی کا تناسب 99 فیصد تک رہا ۔

ملتان بورڈ میں 7 ہزار265 طلبا نے ہزار سے زائد نمبر حاصل کئے جبکہ 48 طلباو طالبات نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے بعد بہاولپور بورڈ میں بھی تاریخ رقم ،کتنے طلبہ نے پورے نمبر حاصل کئے، جان کر آپ حیران رہ جائینگے