بلاول بھٹو سےوزیرمملکت بلال بن ثاقب اور دیگر عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں

Nov 14, 2025 | 23:30:PM
بلاول بھٹو سےوزیرمملکت بلال بن ثاقب اور دیگر عوامی نمائندوں کی ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں وزیرمملکت بلال بن ثاقب  اور  دیگر اہم عومی نمائندوں نے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے کرپٹو اور بلاک چین کے امور سے متعلق وزیرمملکت بلال بن ثاقب نے ملاقات کی،جس میں ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ نے بھی ملاقات کی ، اس ملاقات میں حلقے کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول  نے ملاقات  کی ، جس میں حلقے کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا