خان صاحب ! آپ کو جواب دینا پڑے گا

مریم اورنگزیب | عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا ،جس بیانیہ پہ پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دئیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں

Nov 14, 2022 | 11:12:AM
24 نیوز ,وفاقی وزیر اطلاعات, مریم اورنگزیب,فنائنشل ٹائمز  ,افواجِِ پاکستان
کیپشن: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا ،جس بیانیہ پہ پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دئیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں ۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  نے  عمران خان کےفنائنشل ٹائمز  کو انٹرویو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آج عمران سے سوال نہیں بلکہ آج عمران کی بات پہ یقین کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ،جھوٹے ، ملکی مفاد سے کھیل کھیلنے والے فارن فنڈد فتنے کی بات سُننے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ،پارلیمان کو ، افواجِِ پاکستان کو ، اداروں کو غدار ٹھہرا کر صرف یہ کہہ کر کہ it's behind me and it's over " اور بات ختم ؟ ایسے نہیں عمران خان ایسے نہیں ،اپنے جھوٹ کے لئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی ۔

ضرور پڑھیں : رانا ثنااللہ کی طبیعت میں بہتری، آج گھر جانے کی اجازت ملنے کا امکان

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے ہیں ،عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے،عمران خان نے امریکی سازش ، امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کا بیانیہ پسِ پشت اِس لئے ڈالا کیونکہ وہ کبھی موجود تھا ہی نہیں ،عمران خان آج امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کے جھوٹے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے ہیں،آج نام نہاد "حقیقی آزادی" کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے خارجہ تعلقات کو سنگین خطرات میں ڈالا ،عمران خان نے ہوس اقتدار میں ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا،چالیں چلیں ،اقتدار کی ہوس میں ملک اور قوم کو داﺅ پر لگا دیا،قوم کو جھوٹ سکھا کر اب کہتے ہیں کہ امریکی سازش والی بات ختم؟سپریم کورٹ کو اپیلیں کرتے رہے اور اب امریکی سازش والی بات ختم؟ عمران خان نے اپنے جھوٹ سے نہ صرف قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا بلکہ پاکستان کے خارجہ تعلقات کو بھی تباہ کرنے کی سازش کی ،عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کے  لئے ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا۔