رانا ثنااللہ کی طبیعت میں بہتری، آج گھر جانے کی اجازت ملنے کا امکان

Nov 13, 2022 | 00:31:AM
وفاقی وزیر داخلہ، رانا ثنا اللہ، طبیعت میں بہتری،
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی،رانا ثنا اللہ کو آج اے ایف آئی سی سے گھر جانے کیلئے اجازت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کے دل کے پروسیجر کے بعد گزشتہ روز مختلف ٹیسٹ لئے گئے،ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے رانا ثنا اللہ کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایف آئی سی میں سینئر ڈاکٹرز پر میڈیکل ٹیم رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد آج وزیرداخلہ کو گھر جانے کی اجازت دیدے گی،رانا ثنا اللہ کو کچھ ادویات بھی دی گئی ہیں،وزیرداخلہ کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ بھی دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بطور وزیرداخلہ شیخ رشید کو بھی دل کی تکلیف ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا سے علیحدگی، شعیب ملک نے چپ کا روزہ توڑ دیا