ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس میں نیا موڑ۔۔ملزم کی رہائی کا حکم

Nov 14, 2021 | 14:57:PM
عائشہ اکرم ، کیس
کیپشن: عائشہ اکرم اور ریمبو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مینار پاکستان واقعہ میں عائشہ اکرم نے ایک گرفتار ملزم کو بے گناہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے مقدمے میں گرفتار ملزم افتخار احمد کی ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت عائشہ اکرم نے کہا کہ ملزم افتخار احمد کو شک کی بنا پر گرفتار کرایا تاہم واقعہ کی ویڈیوز باربار دیکھی ہیں جس میں ملزم کا کوئی کردار نظر نہیں آیا۔
عدالت نے عائشہ اکرم کے بیان حلفی کی روشنی میں ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:جاپانی کمپنی سوبارو نے پہلی الیکٹرک کار متعارف کرا دی