لاکھوں ڈالر کی خرد برد، نائیجیریا کے سابق وزیر توانائی کو 75 سال قید کی سزا

May 14, 2026 | 10:32:AM
لاکھوں ڈالر کی خرد برد، نائیجیریا کے سابق وزیر توانائی کو 75 سال قید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  نائیجیریا کی ایک وفاقی عدالت نے سابق وزیر  توانائی صالح مامان کو ہائیڈرو الیکٹرسٹی منصوبوں میں لاکھوں ڈالر کی خرد برد  کے جرم میں 75 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

نائیجیریا کی انسداد بدعنوانی ایجنسی اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن (EFCC) کے مطابق ملزم پر 33.8 ارب نائرا (تقریباً 2 کروڑ 46 لاکھ ڈالر) کی منی لانڈرنگ ثابت ہوئی۔

فیڈرل ہائی کورٹ کے جج جسٹس جیمز اوموتوشو نے ابوجا میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ صالح مامان کو متعدد مالی جرائم میں مجرم پایا گیا ہے، انہیں یہ سزا غیر حاضری میں سنائی گئی۔

صالح مامان 2019 سے 2021 تک نائیجیریا میں وزیر بجلی کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ سابق صدر محمدو بوہاری کی کابینہ کے رکن تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت  کا عیدالاضحیٰ سے قبل جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان

نائیجیریا، جو افریقہ کی چوتھی بڑی معیشت اور تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، طویل عرصے سے بجلی کے بحران اور کمزور گرڈ نظام کا شکار ہے، ورلڈ بینک کے مطابق ملک کی 40 فیصد سے زائد آبادی اب بھی قومی بجلی گرڈ سے محروم ہے۔

ای ایف سی سی کے مطابق بوہاری دور حکومت کے کئی دیگر اعلیٰ حکام بھی بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں سابق وزیرِ انصاف، سابق مرکزی بینک گورنر اور سابق وزیر محنت شامل ہیں۔