حکومت  کا عیدالاضحیٰ سے قبل جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان

May 14, 2026 | 10:19:AM
حکومت  کا عیدالاضحیٰ سے قبل جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس کا عیدالاضحیٰ سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ٹرین کا باقاعدہ افتتاح 24 مئی کو کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ عید سے قبل عوام ایکسپریس کو مکمل اپ گریڈ کر کے مسافروں کیلیے پیش کیا جائے گا۔ یہ ٹرین مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی اور کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہمارا وژن ہے۔ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ:ایران جنگ سے متعلق ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد  ایک ووٹ سے ناکام 

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میں بہتری اور مسافروں کی سہولت اولین ترجیح ہے، ہر بڑے شہر سے ایک پرائم ٹرین چلائیں گے۔