عالمی امن کیلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری ، بھارت اور اسرائیل کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی امن کیلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری پر بھارت اور اسرائیل کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم بے نقاب ہو گئی،نشریاتی ادارے سی بی ایس نے ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی کا من گھڑت اور منظم پروپیگنڈا کیا۔
یہ امر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ سی بی ایس، پیراماؤنٹ گلوبل کی ملکیت ہے، جو کہ ریلائنس نیٹ ورکس سے منسلک ہے،ریلائنس نیٹ ورکس بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔
بھارتی بزنس مین مکیش امبانی انتہاپسند مودی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے،انتظامی تبدیلیوں کے بعد سی بی ایس میں بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا براہ راست اثرو رسوخ بڑھ گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے بھی سی بی ایس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ اسرائیل تعلقات میں کشیدگی کا الزام بھی پاکستان پرعائد کیا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے بطور ثالث کردار پر گمراہ کن بھارتی اور اسرائیلی پروپیگنڈا عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے،مکیش امبانی کے سی بی ایس پر اثر و رسوخ نے پوری پروپیگنڈا مہم کے پسِ پردہ محرکات کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، امریکا اور چین متفق
ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی مخلصانہ کوششیں بھارت کو کھٹکنے لگی ہیں کیونکہ بھارت اپنی انتہاپسندپالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں تنہا ہو چکاہے ،اسرائیل اور بھارت کا منظم پروپیگنڈا اور طرزِ عمل عکاس ہے کہ یہ عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔