آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، امریکا اور چین متفق

May 14, 2026 | 08:46:AM
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے، امریکا اور چین متفق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو  آبنائے ہرمزسے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، اس معاملے پر چین اور امریکامتفق ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ چین ایران پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹے، انہوں نے کہا کہ چین، ایران کو موجودہ کشیدگی کم کرنے اور صورتحال کو معمول پر لانے پر آمادہ کرے۔

مارکو روبیو کے مطابق بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے اپنے مفاد میں بھی ہے کیونکہ چینی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز میں موجود صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی و چینی صدور کے درمیان اہم ملاقات