رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلےکےقریب دھماکا، 2افراد جاں بحق،11 زخمی

May 14, 2025 | 17:33:PM
رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلےکےقریب دھماکا، 2افراد جاں بحق،11 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کوئٹہ میں  پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کےقریب دھماکا ہوا ہے۔

 پولیس کے مطابق رکن صوبائی  اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا، دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے۔

ایم اسی سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکے 11 ذخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں  زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی کی صورت میں آرہے تھے۔

دھماکےکے بعد ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی پر سبسڈی،نیاروڈ میپ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو پیش