بجلی پر سبسڈی،نیاروڈ میپ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو بجلی پرسبسڈی کا نیا روڈ میپ پیش کر دیا۔
اس نئے روڈمیپ کے تحت سبسڈی صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو دی جائے گی، نئی پالیسی 2027ء تک مکمل طور پر نافذ ہوگی، جس کے بعد یکساں ٹیرف لاگو کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی سبسڈی کا نیا منصوبہ تیار کرلیاہے،یہ نیاروڈمیپ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو پیش بھی کردیا گیاہے,نئے پلان کے مطابق بجلی پر سبسڈی اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت کے ناکوں کو ڈیجیٹلائزکرنے کا فیصلہ
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نئی پالیسی 2027ء تک مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائے گی،مراعات یافتہ طبقہ سبسڈی سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا،مالی سال 2027ء سے یکساں ٹیرف کیلئے سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ جون کے وسط تک وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،نئی پالیسی کے تحت توانائی کی بچت کے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔