جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے سرکاری عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو گیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے روٹ مکہ کے تحت اسلام آباد سے براہ راست جدہ آنےوالی اولین پرواز کا استقبال کیا،ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشن ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور دیگر افسران نے عازمین حج کو جدہ ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں:ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیاگیا
دوسرے مرحلے میں 31 مئی تک تقریباً 46 ہزار عازمین جدہ کے راستے مکہ پہنچیں گے،براہ راست جدہ آنے والے عازمین کرام حج کے بعد مدینہ منورہ روانہ کیے جائیں گے۔