فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال

May 14, 2025 | 12:41:PM
فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا،عدالت نے گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلزٹیکس ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا،اس فیصلے کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے معطل کردیا۔

وکیل سٹیل ملز ایسوسی ایشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ پارلیمان کے متبادل قانون سازی نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ درخواست میں کی گئی استدعا سے بڑھ کر ریلیف نہیں دے سکتی۔

حافظ احسان کھوکھر کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا ، اربوں روپے کے ٹیکس کا معاملہ ہے، فاٹا اور پاٹا کیلئے کسٹمز کلیئرنس کرواتے وقت ہی آرڈر دینا ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر مل گئے

گھی اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے قانون سے ہٹ کر چیک دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،سپریم کورٹ نے اپیلوں پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔