پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر مل گئے

May 14, 2025 | 12:06:PM
   پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 23لاکھ ڈالر مل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے  ایک ارب 23لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  آئی ایم ایف سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کےطور پر جاری کی  ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی ۔۔۔۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی ، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔