طویل لوڈشیڈنگ ۔۔پی ٹی آئی ایم پی اے کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

May 14, 2022 | 17:00:PM
گرڈ سٹیشن دھاوا
کیپشن: گرڈاسٹیشن فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طویل لوڈ شیڈنگ پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الٰہی نے پشاور گرڈ اسٹیشن پر دھاوابول دیا ۔فضل الٰہی اور ا ن کے کارکنوںنے زبردستی گرڈ اسٹیشن بند کرادیا ۔

تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی اور ان کے حامیوں نے کوہاٹ روڈ انڈسیٹریل گرڈ اسٹیشن پر دھاوابول دیا ۔ ایم پی اے خیبرپختونخوا نے متعدد علاقوں کی بجلی بحال کردی۔پولیس اور واپڈا انتظامیہ گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے۔اس موقع پر ایم پی اے فضل الٰہی نے کہاکہ لوگ عاجز آچکے ہیں،بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،گریڈ ا سٹیشن کے تمام فیڈرز پر 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے 24کروڑ روپے فنڈز ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھرمیں طویل لوڈشیڈنگ جاری۔ عوام پریشان