ملک  بھرمیں طویل لوڈشیڈنگ جاری۔ عوام پریشان

May 14, 2022 | 15:43:PM
ملک  بھرمیں طویل لوڈشیڈنگ جاری۔ عوام پریشان
کیپشن: لوڈشیڈنگ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، بجلی کی پیداوار اور طلب میں فرق ساڑھے 4ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کا کہنا ہے کہ نہ دن کو سکون ہے اور نہ رات کو چین ہے ،کاروبار تباہ ہو چکے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں،عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

خیال رہے کہ ن لیگ کی حکومت نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔