دیپیکاپڈوکون کا ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اقدامات کامطالبہ کردیا۔
دیپیکاپڈوکون نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا۔
دیپیکاپڈوکون نےاپنے پیغام میں لکھاکہ یہ شہراور اس کے بچےگھٹ رہے ہیں! یہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے؟

دوسری جانب بھارتی شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ ممبئی میں فروری سے صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔
اداکارہ ریچا چڈا نے بھی خراب فضائی معیار کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مزید عوامی آوازیں اٹھنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:فلم ’’دھرندھر 2‘‘کیوں نہیں کی؟انیل کپور نے وجہ بتادی
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’کنگ‘‘ میں جلوہ گرہوں گی جو دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی۔