پشاور ہائیکورٹ کانورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 

Mar 14, 2024 | 22:26:PM
پشاور ہائیکورٹ کانورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 
کیپشن: نور الحق قادری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کےخلاف نورالحق قادری کی درخواست پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
 جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔ نورالحق قادری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو سعودی حکومت نے دعوت دی ہے اور وہ سعودی عرب جانا چاہتے ہیں، آج شام 6 بجے نورالحق قادری کی فلائٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل سے خصوصی خط منظر عام پر آ گیا