سینیٹ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کامیاب

Mar 14, 2024 | 17:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) سینیٹ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کامیاب اور سنی اتحاد کونسل کے چوہدری الیاس مہربان کا دوسرے نمبر پر رہے۔

سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے میدان مار لیا، یوسف رضا گیلانی 204 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان 88 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، کل 301 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی کو 204، الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے اور باقی مانندہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

سید یوسف رضا گیلانی کے کامیاب ہوتے ہی ایوان میں جیے بھٹو کے نعرے لگے، اراکین اسمبلی نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دینے ایوان میں پہنچ گئے، انہوں نے فاتح امیدوار کو گلے لگ کر مبارکباد دی۔