حبیب رحمان کا ماہ رمضان کی مناسبت سے حمدیہ کلام ’تو رحیم ہے‘ ریلیز

Mar 14, 2024 | 00:19:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) گلوکار حبیب رحمان کی ماہ رمضان کی مناسبت سے حمدیہ کلام ’تو رحیم ہے‘ ریلیز کردیا گیا۔

کلام کی شاعری حبیب رحمان کی ہے جبکہ طرز ناصر حسین نے ترتیب دی ہے اور حمدیہ کلام کی ویڈیو عمر حیات نے ڈائریکٹ کی ہے، میوزک ارینجمینٹس احسن ناصر نے کی ہیں۔

گلوکار حبیب رحمان نوجوان نسل کے مقبول گلوکار ہیں جن کے اب تک سو سے زیادہ گانے ریلیز ہوچکے ہیں حال ہی میں ایک بھارتی گلوکارہ کے ساتھ بھی حبیب رحمان نے ڈیوٹ گانا ریکارڈ کرایا ہے جبکہ حبیب رحمان عید الفطر کے بعد میوزیکل کنسرٹ کے لئے لندن بھی جا رہے ہیں۔