ملالہ یوسفزئی نے آسکرز کے میزبان جیمی کیمل کو لاجواب کردیا،ویڈیو وائرل

Mar 14, 2023 | 10:05:AM
نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب میں میزبان جیمی کیمل کو لاجواب کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب میں میزبان جیمی کیمل کو لاجواب کردیا۔

آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب میں ہر سال ایک مختصر سا سوال جواب کا سیشن ہوتا ہے جس میں میزبان شرکاء سے کچھ دلچسپ اور مزاحیہ سے سوال پوچھتا ہے اور تمام شرکاء کو پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں میزبان جیمی کیمل نے ملالہ یوسفزئی سے سوال کیا کہ’ میں سوچ رہا تھا کہ بطور کم عمر نوبل امن انعام یافتہ، کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہیری اسٹائلز کرس پائن پر تھوکتے ہیں؟‘

ملالہ یوسفزئی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں صرف امن کے بارے میں بات کرتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: ہارٹ سرجری کے بعد سشمیتا سین کا پہلا ریمپ واک سوشل میڈیا پر مقبول

جیمی کیمل نے ملالہ کے اس جواب پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’اسی لیے صرف آپ ملالہ ہیں اور کوئی دوسرا آپ کی جگہ نہیں لے سکتا‘۔

آسکر ایوارڈز کے دوران ہونے والی اس مختصر گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔