ہارٹ سرجری کے بعد سشمیتا سین کا پہلا ریمپ واک سوشل میڈیا پر مقبول

Mar 14, 2023 | 09:50:AM
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی ہارٹ سرجری کے بعد پہلے ریمپ واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسلک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین کی ہارٹ سرجری کے بعد پہلے ریمپ واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیوز میں اداکارہ سشمیتا سین کو پیلے رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں شہرۂ آفاق پاکستانی میوزِک شو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا مشہور کلام ’توجھوم‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز کے کیپشن میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے لکھا ہے  کہ ’نئی زندگی ملنے کی خوشی میں کی گئی یہ میری زندگی کی ایک یادگار ریمپ واک ہے‘۔

مزید پڑھیں: کنزہ ہاشمی کی صبور علی کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انجیوپلاسٹی ہوئی تاہم اب اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں۔