کنزہ ہاشمی کی صبور علی کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 14, 2023 | 09:39:AM
پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی اداکارہ صبور علی کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی اداکارہ صبور علی کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں کنزہ ہاشمی اور صبور علی کو ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کی ویڈیو پوسٹ کی، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ 

مزید پڑھیں: فلم 'دی لیجنڈ آف مولاجٹ 'کا گنڈاسا کتنے ہزار ڈالر میں نیلام ہوا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔