فلم 'دی لیجنڈ آف مولاجٹ 'کا گنڈاسا کتنے ہزار ڈالر میں نیلام ہوا؟

Mar 14, 2023 | 08:13:AM
پاکستان کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولاجٹ' کا گنڈاسا نیلام کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولاجٹ' کا گنڈاسا نیلام کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میی سہارا فار لائف ٹرسٹ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے اسٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

فواد خان نے اپنا استعمال شدہ گنڈاسا 7 ہزار افراد کے سامنے نیلامی کےلیے پیش کیا تو خوب نعرے لگے۔

تاہم مولاجٹ' کا گنڈاسا 50 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا، جسے کینیڈا میں مقیم ایک اوور سیز پاکستانی نے خریدا، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سہارا لائف ٹرسٹ کو عطیہ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے دُنیا بھر میں اب تک تہلکہ مچا رکھا ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 2 سو 90 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔

اس فلم کی اب بھی پاکستان کے بہترین سنیما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔