فضائی عملے کے ڈیوٹی اوقات کار اور آرام کے معاملے پر متضاد احکامات 

Jun 14, 2026 | 15:26:PM
 فضائی عملے کے ڈیوٹی اوقات کار اور آرام کے معاملے پر متضاد احکامات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)فضائی عملے کے ڈیوٹی اوقات کار اور لازمی آرام کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متضاد احکامات سامنے آنے کے بعد سوالات اٹھنے لگے ۔
ذرائع کے مطابق 5 جون کو ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈ سی اے اے کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تمام ایئرلائنز کے فضائی عملے کیلئے 12 گھنٹے ڈیوٹی کے بعد لازمی آرام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
اسی روز جاری کیے گئے ایک اور حکم نامے میں پہلے نوٹیفکیشن کے برعکس ہدایات سامنے آئیں، جس کے تحت ایئرلائنز کو کریو ڈیوٹی ٹائمنگ کے حوالے سے سابقہ یا اپنی طے شدہ روسٹر پالیسی کے مطابق کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔
دو الگ الگ ہدایات سامنے آنے کے بعد فضائی شعبے میں ضابطہ کار اور عملدرآمد سے متعلق سوالات پیدا ہو گئے جبکہ کریو ڈیوٹی اوقات اور آرام کے معیار پر بھی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارے کے سپیکر میں چھپایا گیا تقریباً 3 کلو سونا برآمد
ذرائع کے مطابق اس صورتحال نے فضائی عملے کے اوقات کار اور ریگولیٹری پالیسی کے اطلاق سے متعلق ابہام پیدا کر دیا ہے۔