آج کا پکوان، مصالحہ چانپ بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چانپ مصالحہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: بکرے کی چانپ ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کچلا ہوا ۲؍ بڑے چمچے، پیاز باریک کٹی ہوئی ۲؍ عدد، آلو ۲؍ عدد، ٹماٹر ۳؍ عدد ۔
شملہ مرچ ایک سے ۲؍ عدد (تینوں قتلے کی شکل میں کٹے ہوئے)، دہی آدھی پیالی، کالی مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ چھوٹے چمچے، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چانپوں میں ادرک لہسن، نمک، کالی مرچ اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ایک سے ۲؍ گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔
پھر اسی مصالحے میں گوشت کے ساتھ آلو، ٹماٹر اور شملہ مرچ ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملا لیں تاکہ سبزیوں پر بھی مصالحہ اچھی طرح لگ جائے۔
۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ بعد سبزیوں کو احتیاط سے علاحدہ نکال لیں، پیاز کو تیل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسے چانپوں میں ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے تیل کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر ڈھانک کر پکنے رکھ دیں۔
۲۰؍ سے ۲۵؍ منٹ بعد جب گوشت ادھ گلا ہوجائے تو آلو پھر ٹماٹر اور آخر میں شملہ مرچ کی تہہ لگا دیں۔
دوبارہ سے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت مکمل گل جائے، اسے احتیاط سے اسی طرح تہہ در تہہ ڈش میں نکالیں اور اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔