ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

Jun 14, 2026 | 08:51:AM
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شیمائن کیمبل کی شاندار 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے شکست دے دی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 162رنز سکور کئے۔

 بروک ہالیڈے نے 40، ایسا بیلا گیز نے 39رنز کی اننگز کھیلیں، الیا ایلین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔

 شیمائن کیمبل نے ذمے دارانہ اندا ز میں بیٹنگ کی اور ناٹ آؤٹ رہتےہوئے 90 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو سات وکٹ سے میچ جتوادیا۔

 ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کل بھارت کیخلاف میچ سے کریگی