ٹیمپرڈ گاڑیاں قانونی طریقے سے خریدنے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ٹیمپرڈ گاڑیاں قانونی طریقے سے خریدنے والوں کیلئے بُری خبر آ گئی ہے کیونکہ اب ٹیمپرڈ شدہ چیسز نمبر یا نئی مہر والی گاڑی غیر قانوی تصور ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی اار نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ ٹیمپرڈ شدہ چیسز نمبر یا نئی مہر والی گاڑی غیر قانونی تصور ہوگی، ایسی گاڑی پکڑے جانے پر سمگل شدہ ہی قرار پائے گی، کسی بھی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کیساتھ رجسٹریشن غیر قانونی تصور ہوگی، گاڑی ضبط کرنے کے بعد اسےتلف کر دیا جائےگا، ایسی گاڑی کو آگ لگا دینی چاہئے ورنہ سپیئر پارٹس فروخت ہوں گے، ضبط کی گئی گاڑی کو دوبارہ آکشن نہیں کیا جاسکے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے فنانس بل میں شامل قانونی تجویز کی حمایت کر دی ہے، قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ گاڑی ضبط کرکے اسے اگلے 30 دن میں تلف کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا