تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ کئی مقامات پت ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے انتباہ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات نے آج رات موسم کی صورتحال کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تا ہم بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اورشمال مشرقی،جنوبی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ے تا ہم رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواکے بیشتر بالائی ا ضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان ، ایبٹ آباد، پشاور، خیبر، اورکزئی، کرم،کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے تا ہم مری،گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی ،سیالکوٹ ، نارووال، گجرات،گوجرانوالہ ،سرگودھا ،بھکر،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان ، لیہ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پرآندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم کوئٹہ، زیارت، پشین، مستونگ، قلات، ڈیرہ بگٹی، سبی ، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ،لورالائی اور گردونواح میں آندھی/گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، گھوٹکی، خیرپور جیکب آباد، شکارپور، مٹھی، میرپورخاص،عمرکوٹ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
دوسری جانب آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : تربت ، پسنی 49، جیکب آباد 48، بہاولنگر 47 ، سبی، سکھر ،روہڑی،موہنجو داڑو میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 16 جون کے دوران آندھی،جھکڑ، ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟