کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟

Jun 14, 2025 | 18:43:PM
کیا آپ ایک منٹ کا ایک کروڑ ڈالر معاوضہ لینے والے اداکار کا نام جانتے ہیں؟
کیپشن: ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آپ نے یقیناً بالی وڈ  اداکاروں کیلئے کروڑوں کا معاوضہ تو کئی بار  سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہالی وڈ کے کئی اداکار ایسے بھی جو فلم میں چند منٹوں  کی اداکاری کیلئے لاکھوں ڈالر معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

مثال کے طور ہالی وڈ سپر سٹار ٹام کروز کو ان کی فلم’ دی مشن امپاسبل  دی فائنل ریکننگ‘ کیلئے 100 ملین ڈالر  سے 120 ملین ڈالر کا معاوضہ دیا گیا اس معاوضے کا حساب کتاب اگر فلم میں ٹام کروز کے سکرین ٹائم سے لگایا جائے تو ٹام کروز کو اس فلم میں  ایک منٹ کا معاوضہ10 لاکھ ڈالر دیا گیا۔

اسی طرح ہالی وڈ کے رابرٹ ڈونی جونیئر اپنی آنے والی2  فلمز میں 60 منٹ سے بھی کم سکرین ٹائم کیلئے 80 ملین ڈالر معاوضہ وصول کریں گے جبکہ ڈیوائن جانسن کی ایک گھنٹے کی سکرین ٹائم کا معاوضہ 80 سے 100 ملین ڈالر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن لیڈر نئے مقدمہ میں شامل تفتیش

لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہالی وڈ میں ایک اداکار ایسا بھی ہے جس کے ایک منٹ کا معاوضہ 10 یا  20 نہیں بلکہ ایک کروڑ ڈالر ہے ؟  جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کے ایک منٹ کا معاوضہ ایک کروڑ ڈالر ہے؟

جونی ڈیپ ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم پائریٹس آف دی کیریبین میں  اپنی اداکاری کے سبب دنیا بھر میں شہرت سمیٹے ہوئے ہیں۔

ستمبر 2008 میں، جونی  ڈیپ ہدایتکار  ٹم برٹن کی فلم ’ایلس ان ونڈر لینڈ‘ میں جلوہ گر ہوئے ، جونی ڈیپ کو ہدایتکار ٹم برٹن کا قریبی دوست بھی کہا جاتا ہے۔

108 منٹ پر مشتمل اس فلم میں جونی ڈیپ نے میڈ ہیٹر نامی شخص کا کردار کیا یہ کردار دراصل 7 منٹ پر مشتمل ایک کیمیو کردار تھا جس کیلئے جونی ڈیپ کو ایک منٹ کا معاوضہ ایک کروڑ ڈالر دیا گیا۔

مزید برآں ایلس ان ونڈر لینڈ  باکس آفس پر ایک بلین ڈالر کے بزنس کے ساتھ ان برسوں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:گھر بیٹھے خلا میں سیلفی لینا ہوا ممکن، طریقہ جانیے