مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: اسحاق ڈار 

Jun 14, 2025 | 10:00:AM
 مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: اسحاق ڈار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

اسحاق ڈار نے ایران کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، وزیر خارجہ نے حملوں کے دوران جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران پر حملہ افسوسناک قرار دیدیا۔

وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران پر حملہ کیا، حملہ ایران کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے، قابل نفرت اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی فرماں روا کا شاندار اقدام،  مسلمانوں کے دل جیت لئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملہ کرکے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچایا۔