پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت: مرد و خواتین ارکان ایوان میں سیلفیاں اور تصاویر بناتے رہے 

Jun 14, 2021 | 19:14:PM
پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت: مرد و خواتین ارکان ایوان میں سیلفیاں اور تصاویر بناتے رہے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے ایوان میں سیلفیوں کی بہار آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے ایوان میں پیش کیا گیا ۔نئے ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی خوش گپیاں کرتے ہوئے اورسلفیاں بناتے رہے، اسمبلی فوٹوگرافر سے حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے تصاویر بنوائیں ۔
 وزیر آبپاشی محسن لغاری اپنی نشست تلاش کرتے رہے، پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ ایوان کے اندر کبھی ادھر تو کبھی ادھر سلفیاں بناتے رہے، سابق سپیکر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا محمد اقبال حکومتی بنچوں پر پہنچ گئے، صمصام بخاری، مراد راس فیاض الحسن چوہان اور اسلم اقبال سے خود جاکر ملے ۔
سوشل ویلفیئر کے وزیر یاور بخاری خواتین ارکان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے، مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان اشرف انصاری اور مولانا غیاث الدین پچھلی نشستوں پر خاموشی سے بیٹھے رہے
بجٹ اجلاس کی کارروائی دیکھنے کیلئے آنے والے سرکاری افسران اور مہمان بھی سیلفیاں اور تصاویر بناتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”نیا گھر ہے برتن نہ توڑنا “ سپیکرپنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کو بجٹ تقریر پر احتجاج نہ کرنے کے حوالے سے دلچسپ انداز میں انتباہ