”نیا گھر ہے برتن نہ توڑنا “ سپیکرپنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کو بجٹ تقریر پر احتجاج نہ کرنے کے حوالے سے دلچسپ انداز میں انتباہ

Jun 14, 2021 | 19:04:PM
”نیا گھر ہے برتن نہ توڑنا “ سپیکرپنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کو بجٹ تقریر پر احتجاج نہ کرنے کے حوالے سے دلچسپ انداز میں انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اپوزیشن کووزیر خزانہ کی تقریر کے موقع پر احتجاج نہ کرنے کے حوالے سے دلچسپ انداز میں انتباہ کیا ۔
سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کو بجٹ تقریرکی اجازت دینے سے پہلے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”نیا گھر ہے برتن نہ توڑنا “ جس پر سپیکر سمیت ایوان میں بیٹھے تمام ارکان نے بھرپور انداز میں قہقہہ لگایا ۔ وزیر خزانہ کی تقریر کے آغاز سے اختتام تک اپوزیشن ارکان مسلسل احتجاج کرتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویزالٰہی سے امریکی قونصل خانے کے ڈپٹی اسسٹنٹ لیزلی سی ویگری کی ملاقات