’جے یو آئی کاعدم اعتماد لانے سے انکار‘تبدیلی لانے والوں کی خواہش پر پانی پھر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد طیب زاہر) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) نے خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ علی امین گںڈاپور کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ساتھ نہیں دے گی۔
24 نیوز کے پروگرام ’دستک‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری نے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی ف وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گںڈاپور کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ساتھ نہیں دے گی، اسلم غوری نےاینکر ریحان طارق سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی پہلے ہی کنارے پر کھڑی ہے، ہم اُس کو دھکا نہیں ماریں گے کیونکہ جے یو آئی ف خود سے حکومت گرانے میں اپنا کردار ادا کرکے اپنے امیج کو خراب نہیں کرنا چاہتی تاہم علی امین گنڈاپور خود اسمبلی تحلیل کرتے ہیں تو جے یو آئی ف صوبے میں نئے انتخابات کو خوش آمدید کہیں گی۔
پروگرام کے اگلے حصے میں پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے 90 روزہ احتجاجی تحریک کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے جو پریس کانفرنس میں کہا وہ پارٹی اجلاس میں طے ہوا ہے لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم کہ تحریک کہاں سے شروع ہونی ہے،کب شروع کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب ہدایت دیں گے تب ہی احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور بانی پی ٹی آئی اِس تحریک کو خود لیڈ کردیں گے ،پروگرام میں محمد علی د رانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی طرف سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے،سینئر رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو مذاکرات کیلئے حکومت کے ساتھ ہی بیٹھنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل