لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ

Jul 14, 2025 | 19:00:PM
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو حادثہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد گورال کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا حادثے کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

  افسوس ناک حادثہ سمندری موٹروے پر پیش آیا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اسجد گورال زخمی ہوگئے،جج کو سمندری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیا گیا  جسٹس گورال کے بیٹے رحمان سعید نے بتایا ہے کہ والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جسٹس ہائی کورٹ اسجد جاوید کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے کے باعث پیش آیا ،حادثہ کے باعث جسٹس اسجد جاوید معمولی زخمی اور ان کا ڈرائیور محمد ارشد  محفوظ رہا۔
 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے فوری طبی امداد فراہم کی،ترجمان  نے کہاکہ موٹروے پولیس نے ایف ڈبلیو او ایمبولینس کے ذریعےہسپتال سمندری منتقل کیا۔
 بعد ازاں ، تمام ابتدائی طبی امداد کے بعد جسٹس صاحب ہسپتال سے روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک، 30 زخمی