اسرائیلی حملوں میں امداد کے متلاشی بچوں سمیت مزید 95 فلسطینی شہید

نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ جنگ بندی معاہدے میں بڑی رکاوٹ،قطر مذاکرات پر پیشرفت نہ ہوسکی

Jul 14, 2025 | 11:16:AM
اسرائیلی حملوں میں امداد کے متلاشی بچوں سمیت مزید 95 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ بن گیااورجنگ بندی کیلئے قطر میں ہونے والے مذاکرات پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں امداد کے متلاشی بچوں سمیت مزید 95 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں،بیت ہنون پر اسرائیلی فوج نے تقریباً 50 بم گرائے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی وجہ سے سیز فائرکیلئے قطر میں ہونے والے مذاکرات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی بلکہ اسرائیلی وحشیانہ کارروائیاں مزید شدت اختیار کر گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ملکی عدالتیں: 23 لاکھ 62 ہزار شہری انصاف کے منتظر
اسرائیلی فوج کے حالیہ حملوں میں بچوں سمیت مزید 95 فلسطینی شہید ہوگئے،پانی کی تقسیم کے مقام پر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا،رفاہ میں بھی امدادی مرکز پر کھانے کے منتظر فلسطینی شہید ہوئے۔