ملکی عدالتیں: 23 لاکھ 62 ہزار شہری انصاف کے منتظر

Jul 14, 2025 | 11:01:AM
ملکی عدالتیں: 23 لاکھ 62 ہزار شہری انصاف کے منتظر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں۔

 ان مقدمات میں سے 19 لاکھ 55 ہزار سے زائد  ملک بھر کی ماتحت عدالتوں میں، 3 لاکھ 49 ہزار ہائیکورٹس میں التواء کا شکار ہیں۔

 سپریم کورٹ آف پاکستان میں 57 ہزار سے زائد اور 78 مقدمات وفاقی شریعت کورٹ میں زیر التواء ہیں۔

لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 تک ملک بھر کی تمام عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار 135 مقدمات زیر التواء ہیں۔

 ان میں سے 83 فیصد ( 19 لاکھ 55 ہزار 758 ) ملک کی ضلعی عدالتوں ، 17 فیصد ( 4 لاکھ 6 ہزار 377 ) مقدمات اعلیٰ عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ 

مزید پڑھیں:کاروبارنیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے

اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں57 ہزار 666 مقدمات التواء کا شکار تھے

 یکم جولائی سے 31 دسمبر 2024 تک عدالت عظمیٰ میں 8 ہزار 496 نئے مقدمات داخل ہوئے اور اسی عرصے میں ملک کی اعلیٰ عدالتوں نے 10 ہزار 517 مقدمات پر فیصلے سنائے۔

 اس طرح مجموعی طور پر 31 دسمبر 2014 تک التواء مقدمات کی تعداد 57 ہزار 316 ہوگئی۔ 

وفاقی شریعت میں بھی زیر التواء مقدمات کی تعداد 77تھی اس کے 21 نئے مقدمات داخل ہوئے اور 20 مقدمات نمٹائے گئے اور گذشتہ سال کے آخر میں یہاں مقدمات کی تعداد 78 ہوگئی۔