بدین:بجلی معطلی کیخلاف ٹائر جلا کر دھرنا ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Jul 14, 2021 | 15:53:PM
بدین:بجلی معطلی کیخلاف ٹائر جلا کر دھرنا ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بدین میں بجلی معطلی کے خلاف دھرنا ، علاقہ مکین نے شاہنواز چوک پر ٹائر جلاکر دھرنا دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی معطلی کے خلاف دھرنا کے باعث خون میں لت پت مریض کا رکشہ دھرنا کی وجہ سے رش میں پھنس گیا  جبکہ مریض کو ہسپتال پہنچانے میں انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، جج کی گاڑی میں موجود بچے بھی دھرنے میں پھنس  کر رہ گئے۔

خیال رہے پولیس کی راستہ کھولنے کے لئے منت سماجت جاری ہے۔ دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ حیسکو انتظامیہ ٹرانسفارمر لگانے کے پیسے طلب کررہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    جہلم :درجنوں دیہاتوں کو ملانے والا پل بارش میں بہہ گیا