نواز شریف کی حکومت میں ترقی کرتی ہوئی معیشت کو روکا گیا؛کھیل داس کوہستانی

Jan 14, 2026 | 23:50:PM
نواز شریف کی حکومت میں ترقی کرتی ہوئی معیشت کو روکا گیا؛کھیل داس کوہستانی
کیپشن: پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ 2018  میں جب نواز شریف کی حکو مت تھی اس وقت ملک ترقی کر رہا تھا جسے اس ترقی کو روک کر ان کی حکومت کو ختم کیا گیا۔
24نیوزکے’’پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور میں  آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا ،اب ان کے بھائی میاں شہباز شریف بھی اپنے دور حکومت میں کہہ رہے ہیں کہ  یہ آئی ایم ایف  پروگرام آخری ہوگا، اس وقت ملک معاشی استحکام کی طرف آچکا ہے، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں لیکن تمام معاشی اعشاریہ مثبت ہیں اور تمام سروے بھی پاکستان کی معیشت کو بہتر قرار دے رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے کئی دفعہ کہا ہے کہ اپوزیشن آئے اور بیٹھ کر بات کریں وزیر اعظم ہاوس کے  دروازے ہمیشہ صوبائی حکومتوں  کے لیے کھلے ہوئے ہیں لیکن جب کے پی حکومت کہتی ہے کہ  ہم وفاق کی پالیسی کو نہیں مانتے تو وہ دروازے بند ہوجاتے ہیں ۔
پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی نے کہا کہ آج وفاقی وزیر خزانہ   محمد اورنگزیب نے کہا ہے غیر ملکی کمپنیز واپس جا رہی ہیں،اس پر ہم بھی سوال اٹھاتے ہیں کے کمپنیز کیوں جا رہی ہیں،اس پر حکومت کو سوچنا چاہیے اور پالیسی بنانی چاہیے جبکہ حکومت کو  آئندہ  آنے والے بجٹ میں ٹیکسز کی شرح کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔

شاہدہ رحمانی کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج سرحد پار سے آکر جو دہشت گردی کی کارروائیاں  کرتے ہیں،ان دہشت گردوں سے  کیسے مذاکرات  کیے جا سکتے ہیں ۔
پروگرام میں میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور ترجمان خیبر پختونخوا  شفیع جان نے کہا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کے اختیار میں کچھ بھی  نہیں ہے،ان کو جو کہا جاتا ہے یہ وہ کرتے ہیں۔
تحریک انصاف چاہتی ہے کہ خیبر پختونخوا میں   آپریشن کے لیے صوبائی حکومت  کے ساتھ  بات کی جائے ہم خیبر پختونخوا کے رہنے والے ہیں، ہم دہشت گردی سے سب سےزیادہ ہم متاثر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :  جمعیت کاعوامی طاقت کے مظاہرےکافیصلہ،فضل الرحمان جلسوں سے خطاب کریں گے