جمعیت کاعوامی طاقت کے مظاہرےکافیصلہ،فضل الرحمان جلسوں سے خطاب کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد عوامی طاقت کے مظاہرے اور جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جےیوآئی بدامنی اور مہنگائی کے خلاف پہلا جلسہ 12 اپریل کو مردان میں کرے گی۔
مردان مین جمعیت کے جلسے سے لانا فضل الرحمن خود خطاب کریں گے۔
جےیوآئی کے پی کے کو مردان میں جلسے کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
مردان کے جلسہ عام کے بعد جمعیت علما اسلام آئندہ جلسوں کا اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: فتنہ الخوارج کے ہاتھوں ایک اور عالم دین کی شہادت پرمولانا فضل الرحمان کا شدید ردعمل