ایران اور امریکہ کے سفارتی رابطے منقطع ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کےساتھ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہِ راست رابطے منقطع ہو گئے ہیں جس کے بعد میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملوں کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے درمیان رابطے معطل ہوچکے ہیں۔
یہ صورتحال ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری مظاہروں کے بعد سخت کریک ڈاؤن پر مداخلت کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ٹیلی فون پر بات چیت
گزشتہ روز ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے محب وطن لوگ احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچ رہی ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام یاد رکھیں، انہیں بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔
اس کے ساتھ ہی امریکہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ ایران کے اندر موجود ہیں تو ایران کو چھوڑ کر باہر نکل جائیں۔
دوسری جانب تہران نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو وہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری سروس کا پہلا سفر موخر