ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری سروس کا پہلا سفر موخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) ایران میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ایران فیری سروس کا پہلا سفر موخر کردیا گیا۔
کیپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا ہے کہ فیری سروس کی بکنگ روک دی گئی ہے۔
کیپرز کی انتظامیہ نے فیری سروس کا آغاز جنوری کے آخری ہفتے میں کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں حالات کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیری سروس کا آغاز مؤخر کر دیا جائے۔ صورت حال بہتر ہونے پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جاے گا۔
پاک ایران فیری سروس کے لئے پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح 8 جنوری کو کراچی میں کیا گیا تھا۔
اس فیری سروس کا دائرہ کار خلیج تعاون کونسل، جی سی سی ممالک تک پھیلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 دنیا کا تیسرا گرم ترین سال تھا۔ کلائمیٹ کے ماہرین کی مستقبل کیلئے خطرناک وارننگ
افتتاح کے موقع پر بتایا گیا تھا کہ ، پاکستان سے پہلی مسافر فیری 20 جنوری تک چلا دی جائے گی۔ پہلی فیری 246 مسافروں کو لے کر ایران کی بندرگاہ چاہ بہار جائے گی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا تھا کہ یہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے بڑا موقع ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فیری سروس نہ صرف زائرین بلکہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک سستا اور آرام دہ سفری متبادل ثابت ہوگی۔