کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کیلئے کمیٹی تشکیل

Jan 14, 2026 | 20:41:PM
کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کیلئے کمیٹی تشکیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کےلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کو اسٹیٹ بینک کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر بریفنگ دی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وفاقی کابینہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،  اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ایک سو، پانچ سو، ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ متعارف کروائے جائیں گے، نئے کرنسی نوٹوں میں زیادہ بہتر سیکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائے گا۔ نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی تنوع اور تاریخی یادگاروں کو جگہ دی گئی ہے۔

خواتین کی قومی ترقی میں شمولیت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم معاشرتی موضوعات کو بھی ڈیزائن کا حصہ بنایا جائے گا، وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور و خوض کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کی گئی پرائیویٹ حج آپریٹرز کمپنیز کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے رجسٹریشن اور جانچ کے حوالے سے پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کا مسودہ کابینہ اراکین کی آراء کی روشنی میں مزید غور و خوض کے لئے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کر دی-

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر ، 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس بی پی نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کر رہا ہے، وزیراعظم اور کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کےلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کیلئے مشاورت مکمل کرلی