سیاسی شعبدہ بازی ،منفی سیاست کرنیوالوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں :عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخالفین پنجاب سے ترقی اور خوشحالی میں مقابلہ کریں، سیاسی شعبدہ بازی اور منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کروا رہی ہے، تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جدید تقاضوں کے مطابق کام کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دور حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے مریم نواز پنجاب میں ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہیں، زراعت کو ہمیشہ ریڑھ کی ہڈی کہا گیا، لیکن پہلی مرتبہ مریم نواز نے زرعی شعبے میں حقیقی معنوں میں جدت متعارف کروائی ہے، آج پنجاب تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باقی صوبوں سے آگے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے طرز حکومت نے ثابت کیا وہ ایک کامیاب ایڈمنسٹریٹر ہیں، باقی صوبے مریم نواز سے سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت رول ماڈل بن چکا ہے، منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں۔