سرکاری محکموں میں پٹرول، ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد

Jan 14, 2026 | 10:12:AM
سرکاری محکموں میں پٹرول، ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر )پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، فیلڈ ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2026 کا جلد اعلان ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 31 شہروں میں 170 نئے پٹرول پمپس کے این او سی جاری کر دیئے، 170 نئے پٹرول پمپس کیلئے ای بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئے پٹرول پمپس کیلئے این او سی کی منظوری اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہوگی، کسی بھی نئے پٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کی تنصیب کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی اصلاحات پاکستان کیلئے ’’ایسٹ ایشیا موومنٹ ‘‘ ثابت ہوسکتی ہیں:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ترجمان کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کیلئے ’’گرین انرجی‘‘ کا فروغ ترجیح ہے، صوبہ میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔

فیصل آباد میں 29، لاہور 14، بہاولپور 10، خانیوال، بہاولنگر میں 9 نئے پٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے کا پابند کیا گیا، راولپنڈی، جھنگ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، قصور اور چنیوٹ میں 7 نئے پٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے کی شرط پر منظوری دی گئی۔