حج 2024 میں خودکار سمارٹ بسیں استعمال کی جائیں گی

Jan 14, 2024 | 08:59:AM
حج 2024 میں خودکار سمارٹ بسیں استعمال کی جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی متعدد ٹرانسپورٹ کمپنیاں حج سیزن 2024 کے دوران جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجی سے  آراستہ بسیں استعمال کریں گی۔ 
تفْصیلات  کے مطابق ساپٹکو کے غسان  الجہنی نے خودکار سمارٹ بس کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ"یہ آئندہ حج سیزن میں استعمال ہوگی اس کے ذریعے پندرہ افراد سفر کرسکتے ہیں اور اس کی فی گھنٹہ رفتار 25 کلو میٹر ہے۔"
 انہوں نے بتایا کہ ـخود کار سمارٹ بس کو پہلے کنگ عبداللہ سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی یونیورسٹی ’کاوسٹ‘ میں 2019  میں متعارف کرایا گیا تھا, اس کے بعد نیوم میں تجرباتی سروس کا آغاز کیا۔"
"دو برس کے دوران کاوسٹ اور نیوم میں ان بسوں سے کوئی حادثہ نہیں ہوا اور تجربہ کامیاب رہا۔" 
غسان  الجہنی کا کہنا تھا "خود کار بس سمارٹ ایپ سے آراستہ ہے, مسافر کسی بھی جگہ اسے طلب کرسکتا ہے  اور مطلوبہ  منزل کا انتخاب بھی ممکن ہے۔"

مزید پڑھیں:ریچارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری
علاوہ ازیں سمارٹ بس کاوسٹ یا نیوم کے کسی بھی سٹیشن پر مقررہ وقت پر پہنچتی ہے جہاں مسافر اس کا انتظار کرکے سفر کرسکتے ہیں۔ 
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ"مستقبل میں خود کارسمارٹ بس بڑے پیمانے پر سعودی عرب کے شہروں اور سڑکوں پر استعمال کی جانے لگے گی۔"